گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

Ghee cooking oil prices surge
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود گھی، خوردنی تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آنے پر شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں فوری بڑھا دی جاتی ہیں، لیکن جب پیٹرول سستا ہوتا ہے تو اس کا فائدہ صارفین تک نہیں پہنچایا جاتا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ حقیقی ریلیف عوام تک پہنچ سکے۔
مارکیٹ میں دستیاب معلومات کے مطابق فرسٹ گریڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مسلسل بلند سطح پر برقرار ہیں۔ چند ماہ قبل جو گھی اور تیل تقریباً 560 روپے فی کلو یا لیٹر فروخت ہو رہا تھا، اب اس کی قیمت بڑھ کر تقریباً 610 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح دوسرے درجے کے گھی اور خوردنی تیل کی قیمت بھی تقریباً 550 روپے فی کلو یا لیٹر برقرار ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ صارفین کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے۔
کِرانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سقلین بٹ کا کہنا ہے کہ ماضی میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب جب عالمی اور مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ چکی ہے تو خوردنی اشیاء کی قیمتیں واپس کم نہیں کی جا رہیں۔ حکومت کو گھی مل مالکان اور سپلائی چین پر مؤثر نگرانی کرنی چاہیے تاکہ غیر ضروری منافع خوری کا خاتمہ ہو سکے۔
دوسری جانب ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین بھی مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔ سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت تقریباً 241 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن مختلف شہروں اور علاقوں میں یہ 350 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ مقررہ نرخ اور مارکیٹ قیمت میں بڑا فرق موجود ہے، جس کی وجہ سے عام آدمی شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











