ایران پر امریکی حملے اور پابندیاں، سرمایہ کاروں میں بے یقینی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

امریکہ کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں اور دوبارہ تجارتی پابندیاں عائد کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائلرز کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں اور آبنائے ہرمز میں ٹینکروں پر حملوں کے جواب میں تجارتی پابندیاں دوبارہ لاگو کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اچھال آیا، جبکہ بانڈ فیوچرز کی قیمتیں نیچے گر گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا جوابی حملہ، امریکی بحری جہازوں پر میزائل داغ دیئے، بحرین اور کویت میں بھی دھماکوں کی گونج
امریکی خام تیل کے فیوچرز 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 72.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔ دوسری طرف 10 سالہ ٹریژری فیوچرز میں 7 ٹکس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ کے ماہرین اور سرمایہ کار اس نئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے مہنگائی میں ممکنہ اضافے اور سود کی شرح بڑھنے کے خدشات کو مدنظر رکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی مالیاتی مارکیٹ میں شدید بے یقینی پھیل گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











