جمعہ، 10-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/25هـ (10-07-2026م)

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ

10 جولائی, 2026 09:02

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں تقریباً دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر کی سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 3 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 98 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ ان ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود سرکاری ذخائر کا حجم 18 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ ملک کے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 51 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد سرکاری ذخائر 18.47 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، جو حالیہ عرصے میں ایک نمایاں بہتری تصور کی جا رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ حکومت پاکستان کو موصول ہونے والی بیرونی مالی رقوم کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ان رقوم کی آمد سے نہ صرف ملکی زرِ مبادلہ کی پوزیشن بہتر ہوئی بلکہ مالیاتی نظام کو بھی استحکام حاصل ہوا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔