پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے 4.5 ارب ڈالر کا نیا تاریخی ریکارڈ بنا دیا

پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے نے مالی سال 2025-26 کے دوران برآمدات میں 29 فیصد کا شاندار اضافہ کرتے ہوئے 4.5 ارب ڈالر کا نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے عالمی منڈیوں میں اپنی برآمدات اور ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ کر کے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.5 ارب ڈالر کی تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ مالی سال کی 3.475 ارب ڈالر برآمدات کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی آبادی 25 کروڑ سے متجاوز، اقوام متحدہ کا نوجوانوں کو ترقی کا مرکز بنانے کا مطالبہ
اس شاندار کامیابی میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ، سافٹ ویئر بطور سروس اور گیمنگ کے شعبوں کی تیز رفتار ترقی نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستانی کمپنیوں نے اپنی حکمتِ عملی کے ذریعے جاپان اور سنگاپور سمیت ایشیا پیسیفک کی نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر کے برآمدی آمدنی کو مزید فروغ دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیک اداروں کی نئی عالمی منڈیوں میں پیش قدمی اور پاکستانی ڈیجیٹل سروسز پر بین الاقوامی خریداروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی وجہ سے ملکی برآمدات کا یہ تاریخی گراف ممکن ہوا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











