امریکہ کا ایران پر چوتھے روز بھی حملہ، جزیروں اور بندرگاہوں پر بمباری

امریکی طیاروں نے چوتھے روز بھی ایرانی جزیروں اور بندرگاہوں پر بمباری کی، سیستان بلوچستان میں فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی جزیرے کیش پر شدید بمباری کی، جس میں کیش بندرگاہ پر لنگر انداز کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے قشم اور ہنگام جزیروں سمیت بندر عباس، سیریک، اہواز اور بوشہر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے مذاکرات نہیں کیئے تو اگلے ہفتے تمام بجلی گھر اور پل تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی
دوسری جانب صوبہ ایلام کے گاؤں موسیاں کے قریب سویلین پینے کے پانی کے پلانٹ پر امریکی بمباری کی گئی، جہاں تین گولے آ کر گرے۔
اس کے علاوہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں واقع بمپور فوجی اڈے پر بھی امریکی حملہ ہوا ہے، جہاں فوجیوں کی رہائشی بیرکوں کو نشانہ بنایا گیا، جس وقت فوجی وہاں آرام کر رہے تھے، تاہم ابھی تک جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












