جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

ایران کی جانب سے عراق، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے

17 جولائی, 2026 09:46

ایران نے امریکی جارحیت کے جواب میں عراق، کویت اور بحرین میں قائم امریکی عسکری تنصیبات، ریڈار سسٹم اور میزائل لانچ پیڈز پر ڈرونز اور میزائلوں سے ہولناک جوابی حملے کیئے۔

ایران نے امریکی فضائی حملوں کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے خطے کے مختلف ممالک میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شہر اربیل میں امریکی میزائل لانچنگ پوزیشن کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ کویت میں ام قصر بیس کے قریب امریکی ریڈار سسٹمز اور میزائل بیٹریوں پر کامیاب حملے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا امریکا ایران کے ساحلی جزائر پر مستقل قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟

ایرانی حکام کے مطابق سویلین انفراسٹرکچر پر امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے ‘آپریشن صاعقہ’ کے 11ویں مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت بحرین کے السخیر ایئر بیس پر تعینات امریکی ہیلی کاپٹروں اور پی 8 جاسوس طیاروں کے ٹھکانوں کو جدید ترین ‘آرش’ ون وے خودکش ڈرونز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران حملوں کے بعد پورے بحرین میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے اور وہاں کی وزارت داخلہ نے شہریوں کو فوری طور پر قریبی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر کویت میں قائم امریکی ریڈار سسٹمز اور میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز پر لگنے والی شدید آگ کے مناظر بھی نشر کیے گئے ہیں۔

ادھر قطر کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی مسلح افواج نے قطر کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل حملے کو فضا میں ہی کامیابی سے ناکام بنا دیا، تاہم میزائل کے گرنے والے ملبے سے ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے، جو اس وقت زیر علاج ہے۔

ایران کا مؤقف ہے کہ امریکی حملوں کے بعد اب مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی امریکی بیس محفوظ نہیں رہے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔