ایران پر امریکا کی مسلسل 8 ویں رات فضائی کارروائی، ہرمزگان میں شدید دھماکے

امریکہ نے جنوبی ایران اور خاص طور پر صوبہ ہرمزگان میں مسلسل 8 ویں رات شدید فضائی حملے شروع کر دیئے، امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے دنیا بھر میں سفری الرٹ جاری کر دیا۔
امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایران پر مسلسل 8 ویں رات بھی بڑے پیمانے پر فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ان تازہ حملوں کا بنیادی مقصد اردن میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملوں کی فوری سزا دینا ہے، جن کا ذمہ دار پاسداران انقلاب کو ٹھہرایا گیا ہے۔
سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان فضائی حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کا تحفظ یقینی بنانا اور ایران کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران معاہدے پر عمل نہیں کرتا تو ہمیں بھی فکر نہیں، ٹرمپ کا امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
امریکی محکمہ خارجہ نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کر دیا ہے، کیونکہ خدشہ ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ تنظیمیں امریکی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کو نشانہ بنایا، جہاں حاجی آباد، سیریک، جزیرہ قشم اور بندر عباس کے علاقوں میں دھماکوں کی شدید آوازیں سنی گئیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق قشم جزیرے پر 3 سے 5 میزائل آ کر گرے، جبکہ بندر عباس اور جزیرہ کیش کے اوپر امریکی طیاروں کی پروازوں اور دھماکوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں فی الحال کسی جانی نقصان یا شہری بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق بندر عباس ایران کا سب سے اہم بندرگاہی شہر ہے، جہاں گزشتہ چند راتوں سے امریکی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










