جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کردیئے، 2 خودکش حملہ آور خواتین بھی گرفتار

22 جولائی, 2026 15:06

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 خواتین خودکش حملہ آوروں اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر متعدد مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق ان آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ضلع سوراب میں کی گئی ایک کامیاب کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ضلع مستونگ میں ہونے والی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ اور بلوچستان کی بنجر زمینوں پر جھینگا فارمنگ کا آغاز، اربوں روپوں کا زرمبادلہ متوقع

مستونگ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انتہائی اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 خواتین خودکش حملہ آوروں اور ایک سہولت کار کو زندہ گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار ہونے والی خواتین خودکش بمباروں اور ان کے سہولت کار کا تعلق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندستان نامی تنظیم سے ہے۔

ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر کے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود مزید دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے تحت بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی یہ کارروائیاں بلکل جاری رہیں گی اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔