پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار، منافع کی منتقلی 2.31 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران ملک میں معاشی سرگرمیوں کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی منافع کی منتقلی 2.31 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی 2.31 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق صرف جون 2026 کے مہینے میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے اپنے ممالک کو 151.4 ملین ڈالر کا منافع واپس بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ایئرپورٹ پر عالمی معیار کے مطابق طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک کے رپورٹ کے مطابق جن شعبوں سے سب سے زیادہ منافع منتقل کیا گیا، ان میں مالیاتی شعبہ، توانائی، خوراک، مواصلات اور تمباکو کے شعبے شامل ہیں۔
ان میں مالیاتی شعبے سے 534.5 ملین ڈالر جبکہ پاور سیکٹر سے 507.7 ملین ڈالر بیرون ملک منتقل کیے گئے۔ ملک میں سرمایہ کاری کے پُرکشش ماحول کے باعث برطانیہ، چین اور امریکہ کی کمپنیاں سب سے زیادہ فعال رہیں۔
برطانیہ نے 621.2 ملین ڈالر جبکہ چین نے 486.5 ملین ڈالر کا منافع واپس لیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور آسان پالیسیوں نے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط کیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












