پیٹرول پمپس کی مجوزہ 15 روزہ ہڑتال ختم

Government Agrees, Good Petrol News
پاکستان میں پیٹرول پمپس کی مجوزہ 15 روزہ ہڑتال ختم کردی گئی ہے، جس کے بعد بند پیٹرول پمپس دوبارہ کھل گئے ہیں اور شہریوں کو ایندھن کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ہمایوں خان کے مطابق حکومت نے ڈیلرز کے تحفظات سننے اور ان کے جائز مطالبات پر غور کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے۔
ڈیلرز کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کے طریقہ کار کو فی الحال روکنے پر بات ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس کے منافع یا ڈیلرز مارجن سے متعلق سمری بھی آئندہ 15 روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے کاروباری معاملات میں مشکلات پیدا ہو رہی تھیں اور صارفین کو بھی قیمتوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا۔
ہمایوں خان نے کہا کہ وہ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ڈیلرز کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ حکومت کی جانب سے جائز مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کے بعد 15 روزہ شٹ ڈاؤن کی کال واپس لے لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔ ہڑتال کے باعث کئی پیٹرول پمپس بند ہوگئے تھے اور شہریوں کو ایندھن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم حکومت اور ڈیلرز کے درمیان بات چیت کے بعد ہڑتال واپس لے لی گئی اور پیٹرول پمپس دوبارہ کھول دیے گئے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










