بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کی، جس میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کردیئے، 2 خودکش حملہ آور خواتین بھی گرفتار
اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔ کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد کھڈ کوچہ اور گرد و نواح میں سرچ اور کلیئرنس کا عمل جاری ہے اور فورسز کی جانب سے علاقے کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں اسی علاقے میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اپنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








