جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

سینیٹ کمیٹی کا صوبوں کو تیل و گیس کی آمدنی سے حصہ دینے کا مطالبہ

24 جولائی, 2026 14:49

سینیٹ کمیٹی نے وفاقی وزارتیں کم کر کے سالانہ اربوں روپے بچانے اور صوبوں کو تیل و گیس سے حصہ دینے کا مطالبہ کیا کردیا ہے۔

سینیٹر ضمیر حسین کی زیر صدارت سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد اختیارات کی منتقلی اور عملدرآمد کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی حکومت کی تنظیمِ نو اور وزارتوں کی تعداد کم کرنے کی تجویز پر بحث کی گئی۔

ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ غیر ضروری وزارتیں ختم کر کے سالانہ 4 سے 5 ہزار ارب روپے کی بچت کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار، ریٹنگ میں بہتری

اراکین نے زور دیا کہ وفاقی حکومت کو آئین کے مطابق محدود دائرہ کار میں کام کرنا چاہیے اور آئی ایم ایف پر انحصار کم کرنے کے لیے اخراجات کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔

سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس نہ ہونے سے آئینی تقاضے متاثر ہو رہے ہیں، ملک کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے اخراجات میں کمی اور این ایف سی سمیت آئینی اداروں کو فعال بنانا ضروری ہے۔

کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر ضمیر حسین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے روزانہ 3 ارب 70 کروڑ کا تیل نکلتا ہے اور خیبر پختونخواہ سے 42 فیصد تیل حاصل ہوتا ہے، لیکن 16 سال سے ان صوبوں کو ایک روپیہ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیاں اور کارپوریشنز منافع کما رہی ہیں، جبکہ عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔ حکومت 18ویں ترمیم پر عملدرآمد نہیں کر رہی اور نہ ہی صوبوں کو سپورٹ کر رہی ہے، صوبوں کو ان کا جائز حصہ نہ دینا بری حکمرانی کی علامت ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔