ہفتہ، 25-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ نہ دینے پر سابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر مستعفی ہوئے، ایرانی سفیر

25 جولائی, 2026 08:41

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ ایران جنگ میں امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار کا نتیجہ تھا۔

ایرانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کیئر اسٹارمر نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا اور اسرائیل کی حمایت کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد ان پر اچانک نااہلی کے الزامات عائد کیے گئے اور دباؤ کے باعث انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ نئے برطانوی وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی امریکا کو فوجی اڈے فراہم کیے اور ایران سے متعلق سفارتی عملے کو واپس بلانے کے اقدامات کیے۔

ایرانی سفیر نے سوال اٹھایا کہ سر کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ اور اس کے فوراً بعد کیے گئے اقدامات کیا مشکوک نہیں؟

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے سیاسی فیصلوں اور ایران جنگ سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ ایرانی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور خطے میں جاری تنازع کے باعث عالمی سطح پر مختلف ممالک کے کردار پر بحث جاری ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔