ہفتہ، 25-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

آپریشن العزم میں فتنہ الخوارج کے مزید 13 دہشت گرد جہنم واصل، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی

25 جولائی, 2026 11:52

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی، جس میں فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن العزم کے دوران اب تک فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں سے اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ کارروائی میں دہشت گرد گروہ کے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں اور فتنہ الخوارج کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔