ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا، ایرانی وزیرخارجہ

Araghchi present during Khamenei office attack
ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے دوران تہران نے روس اور چین کے ساتھ اہم سفارتی رابطے کیے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی اور چینی وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، امریکی فوجی کارروائیوں اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مذمت پر روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران سفارتی راستے کو اہمیت دیتا ہے اور مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے، تاہم اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو ایران کے خلاف دباؤ کے ذریعے کے طور پر استعمال نہ کر سکے۔
دوسری جانب چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران چین کا جامع تزویراتی شراکت دار ہے اور بیجنگ ایران کی خودمختاری کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔
چینی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











