کراچی: ڈیری فارمرز کی دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 100روپے کے اضافے کی تیاری

How Much Will Milk Cost Per Liter from October 11? Disturbing News Emerges
کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 100 روپے تک اضافے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے موجودہ صورتحال پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر اہم معاملات پر فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کے بڑھتے نرخ، جانوروں کی خوراک، مہنگا چارہ، ادویات اور ویکسین کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث ڈیری فارم چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
فارمرز کے مطابق اگر موجودہ حالات میں دودھ کی قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا تو کئی ڈیری فارم بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار اضافے نے ڈیری شعبے کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں سے کراچی تک بھوسہ اور چارہ پہنچانے کی لاگت بڑھ گئی ہے، جبکہ ونڈا، کھل، چوکر، سائلج اور دیگر فیڈ اجزا کی نقل و حمل بھی مہنگی ہو چکی ہے۔
ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ بھوسہ ہڑتال کے باعث پہلے سے موجود مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے دودھ کی پیداوار اور فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بڑھتے ہوئے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ ہنگامی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










