امریکہ طاقت کے زور پر نتائج حاصل نہیں کر سکتا، بہتر راستہ سفارتکاری ہی ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک سفارتکاری اور منصفانہ مذاکرات کے لیے پرعزم ہے، تاہم آبنائے ہرمز میں امریکی بالادستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے سفارتکاری اور منصفانہ بنیادوں پر مبنی مذاکرات کا حامی رہا ہے اور آج بھی اس کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس علاقے میں تمام جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر سنجیدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی اپنے بحری جہاز پر یوکرینی حملے کی مذمت، نتائج کیلئے تیار رہنے کی وارننگ
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی امریکی بالادستی یا تسلط کی اجازت نہیں دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں امریکہ کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ طاقت کے زور پر اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتا ہے۔ امریکہ کے لیے سب سے بہتر اور معقول راستہ یہی ہے کہ وہ بات چیت اور سفارتکاری کو ترجیح دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفارتکاری ہمیشہ دوطرفہ عمل ہوتی ہے، یہ ممکن نہیں کہ ایک طرف سے جارحیت ہو اور دوسری طرف سے صرف مذاکرات کی امید رکھی جائے۔ محض ایران کی طاقت اور نیک نیتی ہی کافی نہیں ہے بلکہ امریکہ کو بھی اپنی پالیسیوں میں مثبت تبدیلی لانی ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









