اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

26 جولائی, 2026 10:00

این ڈی ایم اے نے ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ صورتحال جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں خانکی، قادر آباد اور چنیوٹ پل کے مقامات پر اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ مرالہ اور تریموں کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

وزیر آباد میں پلکھو نالہ میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دریائے چناب کے مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ طاقت کے زور پر نتائج حاصل نہیں کر سکتا، بہتر راستہ سفارتکاری ہی ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی، نیز دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلابی بہاؤ جاری ہے۔

اس کے علاوہ نالہ ایک اور پلکھو نالہ میں کینٹ پل کے پاس کم درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ ادارے نے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں، خیبر پختونخوا کے برساتی نالوں اور شمالی بلوچستان میں اچانک طغیانی آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو متاثرہ علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور تمام ضلعی اداروں کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔