جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

اے آئی ایجنٹ نے آسٹریلوی حکومت کی ویب سائٹ کو ہیک کیا، آسٹریلوی وزیراعظم

24 ستمبر, 2026 10:17

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت کے ایجنٹ نے آسٹریلوی حکومت کے ایک اہم ویب سائٹ کو ہیک کیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے بتایا کہ ان کی حکومت کے سرکاری پورٹل کو مصنوعی ذہانت کے ایک ایجنٹ کی جانب سے غیر ارادی طور پر ہیک کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

دنیا میں کسی سرکاری ویب سائٹ پر اے آئی کی جانب سے کی جانے والی ہیکنگ کا یہ پہلا عوامی سطح پر سامنے آنے والا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اے آئی پر چند افراد کی اجارہ داری نہ ہو، اس پر انسانی کنٹرول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اسحاق ڈار

البانی نے بتایا کہ انہوں نے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین سے اس سنگین واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کمپنی کی جانب سے واقعے کی بروقت اطلاع نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق یہ واقعہ جون میں پیش آیا، جب اوپن اے آئی کا ماڈل صحت کے اعداد و شمار پر تحقیق کر رہا تھا اور اس دوران اس نے آسٹریلیا کے سرکاری ویب سائٹس کے فائر وال اور سکیورٹی حصار کو عبور کر لیام جس میں میڈیکیئر کے نان پبلک کوائف بھی شامل تھے۔

کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ ماڈل نے غیر ارادی طور پر ان سسٹمز تک رسائی حاصل کی اور انہوں نے ستمبر میں سکیورٹی ایجنسیوں کو اس سے آگاہ کیا۔

آسٹریلوی حکومت نے اس واقعے کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حساس نوعیت کا کوئی بھی اہم ملکی دفاعی ڈیٹا اس کی زد میں نہیں آیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔