اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

زمین کی گہرائی سے بجلی کا حصول، ایران کا پہلا جیوتھرمل پاور پلانٹ قومی گرڈ سے منسلک

26 جولائی, 2026 12:14

ایران نے توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے اور فوسل فیول پر انحصار کم کرنے کے لیے اپنے پہلے جیوتھرمل پاور پلانٹ کو قومی پاور گرڈ سے کامیابی کے ساتھ منسلک کر دیا۔

صوبہ اردبیل کے علاقے مشگین شہر میں قائم 5 میگاواٹ کے اس جیوتھرمل (زمین کی حرارتی توانائی) پاور پلانٹ کا باضابطہ افتتاح ایران کے وزیر توانائی عباس علی آبادی نے کیا۔

10 ملین یورو کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ ایک زیر زمین جیوتھرمل ذخیرے سے بجلی حاصل کرتا ہے، جس کی کل پیداواری صلاحیت 250 میگاواٹ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

اس وسیلے کی تلاش اور برآمد کے لیے تقریباً 3 ہزار میٹر کی گہرائی تک متعدد کنویں کھودے گئے ہیں۔ یہ پہلا مرحلہ فی الحال 5 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، جبکہ مستقبل میں ملک بھر میں مزید جیوتھرمل پلانٹس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی میزائل ذخائر میں شدید کمی، ایران جنگ وائٹ ہاؤس کے لیے بڑا چیلنج بن گئی

ایران میں شدید گرمیوں کے موسم میں ایئر کنڈیشننگ کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوتا ہے۔ دوسری جانب خطے میں جاری تنازع اور تیل و گیس کی تنصیبات پر حملوں کے خدشات کے پیش نظر ایران نے اپنے پاور گرڈ کو مرکزی بنانے کے بجائے مختلف ذرائع پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں ایرانی توانائی کے مراکز پر حملوں کی دھمکیوں کے باوجود، ایران کا بجلی کا نظام کسی ایک حساس جگہ پر منحصر نہیں ہے۔

مشگین شہر کا پلانٹ اسی حکمت عملی کا تسلسل ہے، جس کے تحت تکنیکی مہارت حاصل کر کے ڈسٹری بیوٹڈ انرجی سسٹمز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔