پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت

27 جولائی, 2026 09:00

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک تسلیم شدہ مسئلہ کے طور پر موجود ہے اور بھارتی وزیر دفاع کا بیان اس تنازع کے تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کو شکر کرنا چاہیے کہ انہیں مینار پاکستان میں جلسے کی خفت سے نجات مل گئی، عظمیٰ بخاری

ترجمان نے کہا کہ اس قسم کی بیان بازی بھارت کی اس پالیسی کا عکاس ہے، جس کے تحت وہ علاقائی اور عالمی امن کو مسلسل خطرے میں ڈال رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی الزامات کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارت کا مقصد خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنا اور اپنے داخلی عدم استحکام سے دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت کی یہ جارحانہ بیان بازی ناقابل قبول ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہ سمجھے۔

دفتر خارجہ نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان نے گزشتہ سال آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا تھا اور ملک کے دفاع کے لیے آئندہ بھی اسی عزم کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔