پیپلز پارٹی کو شکر کرنا چاہیے کہ انہیں مینار پاکستان میں جلسے کی خفت سے نجات مل گئی، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے صدر آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لاہور میں پیپلز پارٹی کے جلسے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو شکر کرنا چاہیے کہ انہیں مینار پاکستان میں جلسے کی خفت سے نجات مل گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کی سالگرہ پر لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن خالی کرسیوں کے سامنے اس طرح کا جلسہ کرنا آصف علی زرداری کی توہین کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 16 ہوگئی
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی انہیں لاہور میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، اس کی کلاس ہونی چاہیے۔ کل رات گورنر ہاؤس پنجاب میں خالی کرسیوں کا جم غفیر تھا، جہاں 2 ہزار کرسیاں رکھی گئی تھیں، لیکن جلسے میں صرف 150 بندے موجود تھے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں چوتھے نمبر پر لانے والے وہی لوگ ہیں، جو اپنی پارٹی قیادت کو گراؤنڈ کی صورتحال سے متعلق غلط رپورٹیں دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب والی قیادت کا اپنی پارٹی سے زیادہ پنجاب حکومت پر فوکس ہے۔ اگر یہ لوگ جتنی توجہ پنجاب حکومت پر مرکوز رکھتے ہیں، اتنی توجہ اپنی پارٹی پر دیتے تو آج پنجاب میں ان کی پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









