فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا کوئٹہ میں عام شہریوں پر حملہ، ایک شخص شہید

کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر کالعدم بی ایل اے کے بزدلانہ دھماکے میں ایک شہری شہید اور ایک بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پٹیل روڈ پر فتنہ الہندوستان مجرمانہ گروہ کے دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 16 ہوگئی
حملے میں زخمی ہونے والے کمسن بچے ابرار احمد نے بتایا کہ وہ اپنے علاج کے سلسلے میں خاندان کے ساتھ پٹیل روڈ پر واقع اسپتال آیا تھا، جیسے ہی وہ اسپتال کی عمارت سے باہر نکلے تو اچانک دھماکہ ہو گیا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
ایک اور زخمی شہری زبیر خان کا کہنا تھا کہ وہ ورکشاپ سے کام ختم کر کے اپنے دوستوں کے ساتھ گھر لوٹ رہا تھا کہ دھماکے کی زد میں آ کر بے ہوش ہو گیا۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد یہ دہشت گرد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسی بنا پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









