ایم کیو ایم پاکستان تین حصوں میں تقسیم، فاروق ستار گروپ نے خالد مقبول سے استعفیٰ مانگ لیا

ایم کیو ایم پاکستان میں جاری اندرونی خلفشار میں مزید شدت آ گئی ہے اور پارٹی کے اندر فاروق ستار گروپ نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے تحریک شروع کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے اندر جاری دھڑے بندی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور پہلے سے موجود دو گروہوں کے بعد اب ڈاکٹر فاروق ستار گروپ بھی باقاعدہ طور پر متحرک ہو گیا۔
پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے حیدرآباد اور میرپور خاص کے حالیہ جلسوں کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار گروپ کی غیر موجودگی کو واضح طور پر محسوس کیا گیا ہے۔
فاروق ستار گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ برقرار رکھوانے کے لیے سخت مؤقف اپنائیں اور اپنی وفاقی وزارت سے مستعفیٰ ہو کر یہ عہدہ ڈاکٹر فاروق ستار کو سپرد کروانے میں کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات سے اپنی سیاست زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، شرجیل میمن
ذرائع کے مطابق پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں نے ڈاکٹر فاروق ستار کو منا کر معاملات حل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فی الحال ناکام رہی ہے۔
اس تمام اندرونی تناؤ کے باوجود تنظیمی اعتبار سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا گروپ اب بھی پارٹی پر سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھتا ہے اور مصطفیٰ کمال و فاروق ستار کی اعلانیہ مخالفت کے باوجود تنظیم پر ان کی گرفت قائم ہے۔
ایم کیو ایم کے اس اندرونی انتشار کا براہ راست فائدہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پہنچ رہا ہے، جہاں گزشتہ دنوں لانڈھی میں ہونے والا ان کا جلسہ ایم کیو ایم کے شاہ فیصل کالونی والے جلسے کے مقابلے میں بڑا ثابت ہوا ہے۔
ایک ہی دن میں دو مختلف شہروں میں الگ جلسے کر کے ایم کیو ایم کے دھڑے اپنے سیاسی مخالفین کے بجائے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








