6 دن کی ریکارڈ مدت میں عارضی پل کی تعمیر، پاک فوج نے اسکردو اور بلتستان کا زمینی رابطہ بحال کردیا

پاک فوج کے انجینئرز کور نے سسی کے مقام پر سیلاب میں تباہ ہونے والے پل کی جگہ محض 6 دن میں عارضی پل تعمیر کر کے گلگت جگلوٹ اسکردو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔
پاک فوج نے قدرتی آفات کے دوران عوامی خدمت کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ریکارڈ مدت میں عارضی پل تعمیر کر کے گلگت جگلوٹ اسکردو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔
حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث سسی حراموش کے مقام پر پل بہہ جانے سے شاہراہِ بلتستان پر آمدورفت معطل ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے مقامی آبادی، مسافروں، سیاحوں اور مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع نصیر آباد میں سیلابی صورتحال، ایف سی بلوچستان نارتھ کا بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن
پانی کے تیز بہاؤ اور خراب موسمی حالات میں عارضی پل کی تعمیر ایک نہایت دشوار انجینئرنگ چیلنج تھا، تاہم پاک فوج اور فورس کمانڈ ناردرن ایریاز انجینئرز کور کے افسران اور جوانوں نے شب و روز مسلسل 6 دن کی انتھک محنت کے بعد عارضی پل کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا۔
اس پل کی مکمل ہوتے ہی اسکردو اور بلتستان کا پاکستان کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے اور علاقے میں تجارتی سرگرمیوں سمیت اشیائے خورونوش کی ترسیل دوبارہ معمول پر آ گئی ہے۔ اس بروقت اور اہم اقدام پر مقامی افراد، سیاحوں اور تاجروں نے پاک فوج کی خدمات کو بھرپور سراہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











