منگل، 28-جولائی،2026
منگل 1448/02/14هـ (28-07-2026م)

ضلع نصیر آباد میں سیلابی صورتحال، ایف سی بلوچستان نارتھ کا بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن

28 جولائی, 2026 12:37

ضلع نصیر آباد میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ایف سی بلوچستان نارتھ نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں شدید موسمی صورتحال اور بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے بعد فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ نے فوری طور پر وسیع امدادی آپریشن شروع کر دیا۔

ایف سی کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں فوری کارروائی کرتے ہوئے سیلاب کے پانی میں گھِرے متعدد خاندانوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا کوئٹہ میں عام شہریوں پر حملہ، ایک شخص شہید

امدادی ٹیموں کی جانب سے نصیر آباد کے سیلاب متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء، پینے کا صاف پانی، ضروری ادویات اور دیگر بنیادی سامانِ زیست تقسیم کیا جا رہا ہے۔

فرنٹیئر کور کے حکام کے مطابق اس قدرتی آفت کے وقت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں عارضی طبی کیمپ بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو فوری علاج کی سہولت مل سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔