خیرپور میں بزرگ خاتون کی گائے کی ٹانگیں توڑنے پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ایک گرفتار

خیرپور میں بیوہ بزرگ خاتون کی گائے کی ٹانگیں توڑنے اور تشدد کرنے کے واقعے میں پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک بیوہ بزرگ خاتون حسن زادی ٹالپور کی گائے کی ٹانگیں توڑنے اور اس پر شدید تشدد کرنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے فوری قانونی کارروائی کی۔
ایس ایس پی خیرپور کے مطابق سرکاری مدعیت میں اے ایس آئی میانداد کی فریاد پر سوراہ تھانے میں 4 ملزمان سکندر، صفدر، رضوان عرف رضا ٹالپور اور غلام جعفر عرف کالو ٹالپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی، 4 صوبے سنبھلتے نہیں 12 کی بات کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ایک ملزم غلام جعفر عرف کالو ٹالپور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر 3 فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
شہریوں نے بیوہ خاتون کے بے زبان جانور پر ظلم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور فوری گرفتاری پر پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے آئندہ جانوروں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی جاری رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








