اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی، 4 صوبے سنبھلتے نہیں 12 کی بات کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ

26 جولائی, 2026 15:50

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق سے فنڈ نہیں دیا جاتا، کیا اس شہر کا حق نہیں، 4 صوبے سنبھلتے نہیں اور 12 صوبوں کی بات کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں منور چورنگی انڈرپاس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہر کے کچھ ٹاؤنز میں سوئی گیس کا کام جاری ہے اور شاہراہوں کی بہتری کے لیے سندھ حکومت نے بھی فنڈز مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ٹاؤن چیئرمین شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ کچھ جگہوں پر کام نہ ہونے کی شکایات موجود ہیں، جن پر توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا بنجر زمینوں کی بحالی کے لیے بائیوچار منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں کراچی کے پارکوں پر شادی ہالز بنا دیئے جاتے تھے اور شہر میں غیر قانونی کچی آبادیوں کا بھی سنگین مسئلہ ہے۔ ایم کیو ایم ہمیشہ وفاق کا حصہ رہی ہے، انہیں سڑکوں پر آنے کا بہت شوق ہے، تو ضرور پورا کریں، گرمی ہے، پانی ہم پلائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم ہی کراچی کو بنائیں گے کوئی اور نہیں بنائے گا دیگر صوبوں کو اربوں کے پروجیکٹس دیئے جاتے ہیں جبکہ کیا کراچی کا حق نہیں۔

پریا کماری کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریا کماری ہماری اپنی بچی کی طرح ہے، اس کیس میں بہت کوششیں کی گئی ہیں اور ان کے اہلخانہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی اور نکتہ چین دوستوں کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انتظامیہ سے 4 صوبے سنبھلتے نہیں اور 12 صوبوں کی بات کی جا رہی ہے، کیا 12 نئے وزیراعلیٰ ہاؤس، 12 گورنر ہاؤس اور 12 اسمبلیاں بنائی جائیں گی؟

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔