کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسلح جتھہ بن چکی، ترجمان آزاد کشمیر پولیس

ترجمان آزاد کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت نے بتایا ہے کہ راولاکوٹ میں شرپسندوں کے حملے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوا۔
ترجمان آزاد کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت نے راولاکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ راولاکوٹ میں افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں، جہاں شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ حملہ آور مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہیں اور یہ کوئی پرامن تحریک نہیں بلکہ ایک مسلح جتھہ بن چکا ہے، جس کے تانے بانے باہر کے عناصر سے ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر انتخابات میں سنگین دھاندلی کی گئی، مسلم لیگ ن کے لیے ووٹنگ کا وقت بڑھایا گیا، حسن مرتضیٰ
ترجمان پولیس نے واضح کیا کہ سیکیورٹی اداروں نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں پر حملے کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی خاور علی شوکت نے عزم کا اظہار کیا کہ شرپسند آزاد کشمیر کے امن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں لیکن ریاستی ادارے مسلح جتھوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے اور حملہ آوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








