جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 6 زخمی

30 جولائی, 2026 12:02

لاہور میں مٹی اور ٹی آئرن سے بنے مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع بھٹہ محمد دین کالونی میں سکھ نہر اسٹاپ کے پاس ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کی چھت اچانک ڈھے گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے فوری رسپانس دیا اور 10 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ 40 سے زائد ریسکیورز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لیڈی پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، پنجاب میں جرائم کی شرح کم ترین سطح پر آ چکی ہے، مریم نواز

ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت مٹی، ٹی آئرن اور گارڈروں پر مشتمل تھی، جو بوجھ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اچانک نیچے آ گری، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔

امدادی ٹیموں نے سخت محنت کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 10 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں شاہدہ، تسنیم، مجاہد، حماد سمیت ایک کمسن بچی بھی شامل ہے۔

حادثے میں 6 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جن میں سنہا، سحر، شاہد، اور صابر شامل ہیں جبکہ ناصر اور زاہد کو موقع پر ہی پہلی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں اور لاشوں کو میو اسپتال اور سروسز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔