جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

لاہور ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو نورین نیازی کی گرفتاری سے روک دیا

30 جولائی, 2026 13:40

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر کی گئی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ کے سامنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اس بات کا شدید خدشہ ہے کہ ایجنسی انہیں عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت پیش ہوتے وقت گرفتار کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا موقع دینے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نورین نیازی کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور این سی سی آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت عالیہ نے نورین نیازی کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر پیکا ایکٹ کے تحت قائم کی گئی متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔