براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماء لاپتہ، 4 کی لاشیں برآمد، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ 10 غیر ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اسکردو کے قریب دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک براڈ پیک کو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودے کی زد میں آ کر لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شروع کیے گئے اس فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران اب تک 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں ڈھونڈ لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں تاریخ رقم، لسبیلہ ڈویژن کے تینوں اعلیٰ عہدوں پر خواتین فائز
اس سرچ اور ریسکیو مشن کی قیادت نامور اور معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز کوہ پیماؤں کی ایک بین الاقوامی ٹیم براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اچانک بڑا برفانی تودہ گرنے سے اس کی زد میں آ کر لاپتہ ہو گئی۔
لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں پاکستان کے سہیل سخی، عمان کی ندیرا الحارثی، چین کے وانگ ژونگ، امریکہ کے میلوری گائس شامل ہیں۔
نیپال سے تعلق رکھنے والے 6 کوہ پیما نرمل پرجا، پور بہادر گرونگ، کلی پیمبا شیرپا، نیما شیرپا، ناوانگ تھندو شیرپا اور گیالو شیرپا بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور سرچ ٹیمیں باقی لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائی کر رہی ہیں۔
براڈ پیک پر برفانی تودے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی عمانی کوہ پیما نذیرہ الحارثی کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کردی گئی۔
ریسکیو کیلئے چھوٹے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اونچی سطح پر پرواز کیا جاسکے اس لئے ان ہیلی کاپٹرز میں گنجائش اور وزن اٹھانے کی صلاحیت کم ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے میتوں کو ایک ایک کرکے منتقل کیا جارہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










