لودھراں میں ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

لودھراں کے قریب ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر ڈی ٹریک ہو گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
ضلع لودھراں کے علاقے گیلے وال میں کراچی سے حویلیاں جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین اوورشوٹ ہو کر ریلوے ٹریک کی حفاظتی سینڈ ہمپ پر چڑھ گئی، جس کی وجہ سے ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : لودھراں : ہینڈ فری لگا کر ریلوے پٹڑی پر گیم کھیلنے والا نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق، ایک زخمی
حادثے کے نتیجے میں ہزارہ ایکسپریس کا انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے اس اچانک پیش آنے والے واقعے میں تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور متاثرہ ہزارہ ایکسپریس کو ایک نیا انجن لگا کر اس کی منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا کہ بوگیاں ڈی ٹریک ہونے سے اپ اور ڈاؤن مرکزی ریلوے ٹریکس پر ٹریفک متاثر نہیں ہوئی ہے جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










