ہفتہ، 18-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

لودھراں : ہینڈ فری لگا کر ریلوے پٹڑی پر گیم کھیلنے والا نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق، ایک زخمی

01 اپریل, 2026 13:24

قطب پور میں ریلوے پٹڑی پر بیٹھ کر موبائل فون میں مشغول نوجوان ٹرین کی زد میں آگئے، جس میں ایک 17 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔

لودھراں کے نواحی علاقے دنیا پور قطب پور ریلوے پھاٹک پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔

ریسکیو اور عینی شاہدین کے مطابق قریبی بستی کے تین دوست ریلوے پٹڑی پر بیٹھے ہوئے تھے اور کانوں میں ہینڈ فری لگا کر موبائل فون پر گیم کھیلنے میں اس قدر مشغول تھے کہ انہیں لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کے آنے کا پتہ ہی نہ چل سکا، جب ٹرین بالکل قریب پہنچی تو ایک نوجوان نے عین موقع پر پٹڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی، تاہم اس کے دیگر دو دوست ٹرین کی زد میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کی تباہی، 11 افراد جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ علی حمزہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی صائم شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ٹرین کے آنے کی اطلاع دینے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن کانوں میں ہینڈ فری لگی ہونے کے سبب وہ کوئی آواز نہ سن سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔