منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

04 اگست, 2026 14:10

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ اور متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں کی جانے والی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لکی مروت میں کامیابی سے کی گئی ان کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، جبکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تمام کارروائیوں کے دوران اس بات کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عام عوام کے جان و مال کا مکمل تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔

سیکیورٹی فورسز نے اعادہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ عملی کارروائیاں بلکل جاری رکھی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔