ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کا ترجمان بوکھلا گیا

بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کا نمائندہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔
بھارت اور افغان طالبان حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا نمائندہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی نمائندے نے اسے محض فرسٹریشن قرار دے کر ٹالنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ افغان طالبان کے وزیر نے بھارت کے دورے پر دعوی کیا تھا کہ طالبان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بحرِ احمر میں بھارتی مال بردار جہاز میزائل حملے کے بعد ڈوب گیا
اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ پاکستان کو معلوم ہے کہ دہشت گردی کے فروغ میں افغان طالبان اور بھارت ایک ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان حکومت کا ڈی این اے ایک ہی ہے، بھارت مسلمانوں کو مارتا ہے تو افغان طالبان اسلام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا افغان طالبان کے ساتھ تعلق آقا اور غلام کا ہے۔
ہندوتوا نظریے کے تحت بھارت میں مساجد اور کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ افغان حکومت بھارتی آقاؤں کے اشارے پر اسلام کا مسخ شدہ چہرہ دنیا کو دکھا رہی ہے۔
یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ بھارت کا ہدف خطے میں دہشت گردی کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا ہے اور فتنہ الخوارج اور دیگر تنظیمیں بھارتی مالی سرپرستی اور افغان طالبان کی معاونت سے پنپ رہی ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کا افغان حکومت کے حق میں بیان دراصل پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق ہے کہ یہ دونوں ممالک دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











