بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

بحرِ احمر میں بھارتی مال بردار جہاز میزائل حملے کے بعد ڈوب گیا

05 اگست, 2026 09:25

بحرِ احمر میں حملے کا نشانہ بننے والا بھارتی مال بردار بحری جہاز یمن کے علاقائی سمندری حدود کے قریب ڈوب گیا۔ یمنی کوسٹ گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز کے تمام 14 عملے کے ارکان کو بچا لیا۔

بھارت کے وزیر برائے جہاز رانی سربانندا سونووال نے تصدیق کی ہے کہ ایک بھارتی مال بردار بحری جہاز فیض نورِ اولیاء بحرِ احمر میں پروجیکٹائل لگنے کے بعد الٹ کر ڈوب گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں حوثیوں سے تحفظ کے لیے سعودی عرب کا عالمی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ

حادثہ یمن کے حدود کے قریب پیش آیا، جس کے بعد یمنی کوسٹ گارڈ نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے عملے کے تمام 14 افراد کو بچا لیا، جن میں 13 بھارتی شہری شامل ہیں۔

عملے کے تمام ارکان کو بحفاظت موخا کی بندرگاہ پہنچا دیا گیا ہے۔ بھارتی حکام نے اس علاقے میں سفر کرنے والے اپنے سمندری عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔