جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

بحیرہ احمر میں حوثیوں سے تحفظ کے لیے سعودی عرب کا عالمی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ

30 جولائی, 2026 09:34

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو یمن کے حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے ایک عالمی بحری اتحاد قائم کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے عالمی اتحاد بنانے کی تجویز پر کام کر رہا ہے۔

20 جولائی کو حوثیوں نے سعودی عرب پر 12 سال سے یمن کی ناکابندی کا الزام لگاتے ہوئے سعودی بحری جہازوں کے خلاف سمندری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا اور بحیرہ احمر میں متعدد حملے کیے تھے۔ اس کے جواب میں سعودی عرب نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حوثی فوجی تنصیبات پر فضائی حملے بھی کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور امریکی حملوں میں حشد الشعبی فورس کے 20 مجاہدین شہید

حوثیوں کی اس ناکہ بندی کے باعث امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک نیا محاذ کھل گیا ہے، جس سے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر شدید دباؤ آ رہا ہے۔

اس صورتحال میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو قطر، کویت اور بحرین کے وزرائے خارجہ کی فون کالز موصول ہوئیں، جس میں کشیدگی کم کرنے اور خلیج تعاون کونسل کے ذریعے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب یمنی حکومت کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے الزام لگایا ہے کہ حوثی ایرانی ہدایت پر بحیرہ احمر اور باب المندب سے گزرنے والے جہازوں سے ٹیکس وصول کرنے کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، جو ایک خطرناک اقدام ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔