بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

پاکستان ریلویز کا بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان

05 اگست, 2026 15:03

پاکستان ریلویز نے عوام کی سہولت کے لیے کورونا وبا کے دوران بند کی گئی 2 مسافر ٹرینوں کو اگست سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ریلویز نے کورونا وبا کے وقت سے بند پڑی 2 مسافر ٹرینوں کو دو ہفتے کے اندر دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین 20 اگست سے اپنی سروس کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے 200 کانسٹیبلری اہلکاروں کو سعودی عرب میں ٹریننگ دینے کا فیصلہ

اس کے علاوہ ملتان سے براستہ جھنگ اور سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس کو 21 اگست سے بحال کر دیا جائے گا۔ وزیر ریلوے کے مطابق ان ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کی مسلسل درخواستوں اور ریلوے کے مالی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

محمد حنیف عباسی نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق رواں سال کے دوران مزید بند ٹرینوں کو بھی بحال کیا جائے گا اور مسافروں کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ریلوے کے سفر کو مزید بہتر اور آرام دہ بنایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔