قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ تہران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے بات چیت کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی جلد تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایرانی ایٹمی مراکز کے معائنے کا مطالبہ محض نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش ہے، ایران
ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور خطے میں پائیدار امن و سیکیورٹی کے لیے مشاورت کو آگے بڑھانا ہے۔
قطری ترجمان کے مطابق قطری وزیراعظم ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران کشیدگی کو کم کرنے، بات چیت کا ماحول پیدا کرنے اور بالخصوص آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو 28 فروری سے پہلے کی صورتحال پر واپس لانے کے طریقوں پر غور کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











