ایپل کا 9 ستمبر کو بڑا لانچ ایونٹ، نئے آئی فون کی آمد متوقع

Big News For AI App Users
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 9 ستمبر کو کیلیفورنیا کے شہر کیوپرٹینو میں واقع اپنے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی لانچ ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگی۔
ایپل کی جانب سے میڈیا کو بھیجے گئے دعوت نامے میں ’سرپرائز اینڈ شائن‘ کا جملہ نمایاں کیا گیا ہے، جبکہ روشن ایپل لوگو بھی دعوت نامے کا حصہ ہے۔ منفرد دعوت نامے کے باعث ایونٹ میں متوقع نئی مصنوعات کے حوالے سے صارفین اور ٹیکنالوجی ماہرین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایونٹ میں ایپل کی جانب سے نئے آئی فون اور ایپل واچ ماڈلز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ کمپنی اپنے پہلے فولڈنگ آئی فون کی رونمائی کرسکتی ہے۔
ایپل نے رواں ہفتے نئے میک منی اور میک اسٹوڈیو ماڈلز کا اعلان بھی کیا ہے، جن کی ترسیل 22 ستمبر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
ایونٹ میں ایپل کے ورچوئل اسسٹنٹ سری کے نئے ورژن کی رونمائی بھی متوقع ہے، جسے ’سری اے آئی‘ کے نام سے پیش کیے جانے کی قیاس آرائیاں ہیں۔ نئے ورژن میں لارج لینگویج ماڈل ٹیکنالوجی شامل ہونے کی توقع ہے، جس کے ذریعے سری میسجنگ، کیلنڈر اور دیگر ایپس کے ساتھ پہلے کے مقابلے میں زیادہ مؤثر انداز میں کام کرسکے گی۔
یہ ایپل کا پہلا بڑا لانچ ایونٹ ہوگا جس کی قیادت جان ٹرنَس بطور چیف ایگزیکٹو کریں گے۔ موجودہ چیف ایگزیکٹو ٹم کک یکم ستمبر کو عہدہ چھوڑ کر ایگزیکٹو چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ایپل کے اس لانچ ایونٹ میں نئے آئی فون، ایپل واچ اور مصنوعی ذہانت سے متعلق ممکنہ اعلانات پر دنیا بھر کی ٹیکنالوجی مارکیٹ کی نظریں مرکوز ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












