امریکی جنگی جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے امریکی فوجی کے خلاف کارروائی کا آغاز

امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس لنکن سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے فوجی کے خلاف امریکی بحریہ نے شدید ذہنی دباؤ کے باوجود انضباطی کارروائی شروع کر دی۔
امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس لنکن سے سمندر میں چھلانگ لگانے والے امریکی فوجی کے خلاف سخت انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
امریکی فوجی کی اہلیہ کے مطابق اس کے شوہر نے شدید ذہنی دباؤ اور ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی تھی، تاہم امریکی بحریہ نے اس پر بغیر اجازت غیر حاضر رہنے اور ڈیوٹی سے فرار کا الزام عائد کر دیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق اگر امریکی فوجی ملوان پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو اس کی آدھی تنخواہ کاٹی جا سکتی ہے اور اسے دیگر سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس سے تمام امریکی جنگی جہاز واپس جا چکے ہیں: پاسداران انقلاب
اس اقدام پر اہلیہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بحریہ کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک اور عقل سے بعید ہے کیونکہ ان کا شوہر اس وقت شدید ذہنی علاج اور مدد کا محتاج تھا، لیکن اس کی مدد کرنے کے بجائے اس کے خلاف سزاؤں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی بحریہ کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بحریہ اپنے تمام اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کی سلامتی کے لیے مکمل طور پر کوشاں ہے، اور ذہنی صحت کے لیے مدد مانگنا کمزوری نہیں بلکہ طاقت کی علامت ہے۔ تاہم ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے اہلکار پر سزاؤں کا مقدمہ کیوں قائم کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس لنکن کو ایران کے ساتھ جنگ کے دوران طویل عرصے تک سمندر میں تعینات رکھا گیا تھا اور اس کی ڈیوٹی کی مدت میں بار بار اضافہ کیا گیا تھا۔
بحری جہاز پر موجود عملے کو طویل عرصے تک سمندر میں رہنے کی وجہ سے شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ کا سامنا تھا، جس پر امریکہ کے متعدد ڈیموکریٹک سینیٹرز نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات اور سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔
حال ہی میں یو ایس ایس جارج واشنگٹن طیارہ بردار جہاز کو مشرقی وسطیٰ بھیجا گیا ہے تاکہ وہ یو ایس ایس لنکن کی جگہ لے سکے اور تھکے ہوئے عملے کو واپس بلایا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











