پاکستان نے بہاولپور مسجد کی تعمیر سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک ونگ نے بہاولپور کی مسجد سے متعلق بھارتی میڈیا اور نام نہاد سندور ڈاکیومنٹری کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک ونگ نے ناکام آپریشن سندور کے حوالے سے بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔
فیکٹ چیک نے بہاولپور میں سبحان اللہ مسجد کی تعمیرِ نو کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے دعوؤں اور بیانیے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کر دیا۔
ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے مسجد کی تعمیرِ نو کے لیے سرکاری سطح پر 25 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں، جسے فیکٹ چیک نے سفید جھوٹ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت: مظفر نگر فسادات کے 13 سال مکمل، سینکڑوں مسلمان خاندان آج بھی انصاف کے منتظر
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارتی گودی میڈیا اپنے سیاسی آقاوں کی سرپرستی میں من گھڑت کہانیاں گھڑ کر معرکہ حق میں پاکستان کے بھرپور جواب سے ہونے والی اپنی تاریخی سبکی اور شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
فیکٹ چیک کے مطابق نام نہاد آپریشن سندور کے دوران بھارتی افواج نے غیر قانونی اور بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے بے گناہ عورتوں، بزرگوں اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا۔
معرکہ حق میں پاک فوج کی جانب سے دیئے گئے مؤثر جواب کے بعد سے بھارت مسلسل اپنے بیانیے بدل کر حقائق کو مسخ کرنے اور اپنے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ حال ہی میں جاری کی جانے والی سندور ڈاکیومنٹری بھی حقائق اور شواہد سے محروم ہے اور یہ بالی ووڈ طرز کی ڈرامائی پیشکش اور مبالغہ آرائی کے ذریعے جھوٹا بیانیہ مسلط کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ اور سندور ڈاکیومنٹری دونوں ہی اپنی شکست کو چھپانے کے لیے منظم پروپیگنڈے کا تسلسل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










