بیرون ملک ملازمت کیسے تلاش کریں؟ پاکستانیوں کے لیے آسان طریقہ

Federal government takes major decision against passengers traveling abroad with fake documents
اسلام آباد: پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بہتر روزگار اور معاشی مواقع کے لیے بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ تاہم بیرون ملک نوکری کے حصول کی کوشش میں کئی افراد جعلی ایجنٹوں اور فراڈیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ایسے پاکستانی جو بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند ہیں، وہ فراڈ سے بچنے کے لیے سرکاری ذرائع سے دستیاب ملازمتوں کی تصدیق کرکے اپنی قابلیت اور تجربے کے مطابق نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کی ویب سائٹ پر بیرون ملک ملازمتوں کی متعدد خالی آسامیوں کی تفصیلات دستیاب ہوتی ہیں۔ امیدوار اس پورٹل کے ذریعے ریکروٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی ملازمتوں کی تفصیلات تلاش کرنے کے ساتھ ان کی تصدیق بھی کرسکتے ہیں۔
بیرون ملک نوکری کی تصدیق کیسے کریں؟
پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس کسی لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسی کو متعلقہ آجر کی جانب سے فراہم کردہ تصدیق شدہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد مخصوص مدت کے لیے بھرتی کی اجازت (Permission) جاری کرتا ہے۔
یہ دستاویزات پاکستان میں متعلقہ ملک کے سفارتخانے، پاکستانی سفارتخانے یا متعلقہ ملک کی وزارت خارجہ سمیت مقررہ اداروں میں سے کسی ایک سے تصدیق شدہ ہوتی ہیں۔
ہر بھرتی کی اجازت کا ایک منفرد Permission Number ہوتا ہے، جس کا متعلقہ ملازمت کے اشتہار میں درج ہونا ضروری ہے۔ اجازت جاری ہونے کے بعد ان آسامیوں کی تفصیلات مخصوص مدت کے لیے بیورو آف ایمیگریشن کی ویب سائٹ پر Permission Tracking Number (PTN) کے تحت ظاہر ہوتی ہیں۔
مقررہ مدت ختم ہونے یا بھرتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ آسامیاں خودکار طریقے سے پورٹل سے ہٹا دی جاتی ہیں۔
جعلی ایجنٹوں سے کیسے بچیں؟
بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو کسی بھی ایجنٹ یا ریکروٹنگ ایجنسی کو رقم دینے سے پہلے اس کی لائسنس یافتہ حیثیت اور متعلقہ جاب پرمیشن کی تصدیق کرنی چاہیے۔
ان آسامیوں کے ذریعے بھرتی کیے گئے افراد کی ملازمت سے متعلق ذمہ داری متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسی پر عائد ہوتی ہے۔ کسی شکایت کی صورت میں امیدوار بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ یا متعلقہ پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس سے رجوع کرسکتے ہیں۔
بیرون ملک دستیاب ملازمتوں کی تفصیلات اور جاب پرمیشن کی تصدیق کے لیے BEOE کا Foreign Jobs Portal استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










