بلوچستان میں فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔
بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ کامیابی سے جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک مؤثر اور کامیاب آپریشن کیا۔
اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت بلوچستان نے فتنہ الہندوستان کی 9 مطلوب دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمت مقرر کر دی
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے یہ دونوں دہشت گرد ماضی میں ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر ہونے والے سنگین دہشت گردانہ حملوں میں براہِ راست ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کی استعمال میں موجود گاڑی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور ریاست مخالف کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
سیکیورٹی حکام نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سر زمین کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے ہر ایک دہشت گرد کا مکمل خاتمہ کرنے تک آپریشن ردالفتنہ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










