واٹس ایپ کا بڑا سیکیورٹی اپ ڈیٹ، 6 ہندسوں کا PIN اب پاس ورڈ سے تبدیل ہوگا

Thousands WhatsApp Accounts Suddenly Blocked
واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کے نظام میں اہم تبدیلی کرنے جا رہا ہے۔ نئے سسٹم کے تحت روایتی 6 ہندسوں پر مشتمل PIN کی جگہ پاس ورڈ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ تبدیلی اکاؤنٹس کو ہیکنگ اور غیر مجاز رسائی سے مزید مضبوط تحفظ فراہم کرنے کے لیے کی جارہی ہے۔ نئے پاس ورڈ میں حروف اور نمبرز شامل کیے جاسکیں گے، جبکہ صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط سیکیورٹی حاصل ہوگی۔
جو صارفین پہلے ہی ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فعال کیے ہوئے ہیں، وہ فیچر دستیاب ہونے کے بعد اپنے موجودہ PIN کو نئے پاس ورڈ سے تبدیل کرسکیں گے۔
واٹس ایپ اس سہولت کو مرحلہ وار متعارف کرا رہا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ بعض صارفین کو یہ آپشن فوری طور پر نظر نہ آئے۔ کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے یہ سہولت دستیاب ہوسکتی ہے۔
واٹس ایپ PIN کو پاس ورڈ سے کیسے تبدیل کریں؟
نیا پاس ورڈ فیچر واٹس ایپ کے موجودہ ٹو اسٹیپ ویریفکیشن سسٹم کا حصہ ہوگا۔ فیچر دستیاب ہونے کے بعد صارفین چند آسان مراحل کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی اپ گریڈ کرسکیں گے۔
اس کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ کھول کر Settings میں جائیں، پھر Account کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد Two-step verification منتخب کرنے پر نیا پاس ورڈ آپشن دکھائی دے گا۔
نئے آپشن پر کلک کرنے کے بعد صارف کو اپنا پاس ورڈ ترتیب دینا ہوگا۔ اسی مرحلے پر اکاؤنٹ کی ریکوری کے لیے ای میل ایڈریس بھی شامل کیا جاسکے گا۔
نئے پاس ورڈ کے لیے کم از کم 8 حروف ہونا ضروری ہوگا، جس میں کم از کم ایک حرف یا نمبر شامل ہونا چاہیے۔ صارف اضافی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل کریکٹر بھی استعمال کرسکتا ہے، تاہم اسپیشل کریکٹر شامل کرنا لازمی نہیں ہوگا۔
نیا نظام صارفین کو 6 ہندسوں کے PIN کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ پاس ورڈ استعمال کرنے کی سہولت دے گا، جس سے اکاؤنٹ کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ مرحلہ وار جاری کیا جارہا ہے، اس لیے اگر کسی صارف کے اکاؤنٹ میں ابھی نیا پاس ورڈ آپشن موجود نہیں تو اسے فیچر کے دستیاب ہونے تک انتظار کرنا ہوگا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












