بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایرانی تیل اور مہنگائی سے متعلق گراف شیئر کردیئے

07 ستمبر, 2026 08:41

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایرانی تیل کی برآمدات، مہنگائی اور کرنسی سے متعلق مختلف گراف شیئر کر دیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ایران اور وہاں کی معاشی صورتحال سے متعلق متعدد گراف اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان گراف کے ذریعے ایرانی تیل کی برآمدات، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایرانی کرنسی کی زبوں حالی کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ، امریکہ اور ایران کا پیچھے ہٹنے سے انکار، دونوں ممالک کی معیشت پر شدید دباؤ

ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے گراف میں بتایا گیا ہے کہ جنگ سے پہلے روزانہ 20 ملین بیرل تیل گزرتا تھا، جبکہ اب یہ شرح کم ہو کر 18 ملین بیرل رہ گئی ہے۔ ایک اور گراف کے عنوان میں دعویٰ کیا گیا کہ آبنائے میں صورتحال جنگ سے پہلے والی سطح پر واپس آ گئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں خارگ جزیرے کی تباہی دکھائی گئی ہے اور اس کے ساتھ بائے بائے لکھا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔