امریکہ 47 سال کی پابندیوں کے بعد بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے 47 سال سے جاری پابندیوں کے بعد اسرائیل کی خاطر ایران کے خلاف جنگ کی، جس کے نتائج امریکہ کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے 47 سال کی مسلسل پابندیوں کے بعد اسرائیل کی خاطر ایران کے خلاف جنگ کی راہ اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے نتائج امریکہ کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے ہیں اور ایران کے ساتھ اس تصادم کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی جانب سے ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری پر نئی اور سخت اقتصادی پابندیاں عائد
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکہ دہائیوں پر محیط پابندیوں اور عسکری اقدامات کے باوجود اپنے بنیادی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی نیا مسئلہ پیش آتا ہے تو امریکہ اس کا حل پرانے حربوں یعنی نئی پابندیاں عائد کر کے نکالنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکی پالیسیاں خطے کو مزید تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں اور معاشی جنگ کے ذریعے تہران کو دبانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کو اپنی غلط پالیسیوں اور اسرائیل کی اندھی حمایت کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











