اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

کراچی: صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا کریک ڈاؤن، کئی گرفتار

07 ستمبر, 2026 14:56

کراچی میں صومالیہ کے بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر شارع فیصل پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر وزارتِ خارجہ کے دفتر کے باہر صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس نے اچانک کریک ڈاؤن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی اور گوادر پورٹس میں جدید سہولیات کے فروغ کیلئے حکومت کا اہم قدم، ڈریجنگ میں خود انحصاری

مظاہرین اپنے پیاروں کی محفوظ اور جلد بازیابی کے لیے پرامن دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھے متعدد مظاہرین کو زبردستی گرفتار کر لیا جبکہ ان کا سامان اور خیمے اٹھا کر سڑک پر پھینک دیئے۔

مظاہرین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی عرصے سے صرف اپنے پیاروں کی واپسی کے لیے پرامن آواز اٹھا رہے تھے لیکن ان پر لاٹھی چارج کرنا اور گرفتاریاں کرنا انتہائی ناانصافی اور افسوسناک عمل ہے۔

پولیس کے اس کریک ڈاؤن کے بعد متاثرہ خاندان جمع ہو کر ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور تحویل میں لیے گئے اپنے تمام افراد کی فوری اور بلا مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔