کرپشن میں ملوث 48 افسران کو گرفتار اور 6 ملازمین نوکریوں سے برخاست کردیا گیا، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے کرپشن مخالف مشن کے تحت پنجاب بھر میں 54 افسران معطل یا نوکریوں سے برخاست کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمہ گیر جہاد کا آغاز کر دیا ہے۔
ان کا کہنات ھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری محکموں سے بدعنوانی کو پاک کرنا وزیراعلیٰ کا بنیادی مشن ہے۔ اس سلسلے میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 54 مختلف افسران اور اہلکاروں کو معطل جبکہ کئی کو نوکریوں سے مکمل طور پر برخاست کیا جا چکا ہے تاکہ محکموں میں شفافیت قائم کی جا سکے۔
وزیر اطلاعات نے کارروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے محکمہ خوراک میں کرپشن میں ملوث 48 افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ 6 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش، عدالت کا آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ وکٹوریہ اسپتال بہاولپور کی پارکنگ میں شہریوں سے اوور چارجنگ کرنے پر ٹھیکیدار کو حراست میں لیا گیا ہے اور چیچہ وطنی کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں بھی اوور چارجنگ کا ٹھیکہ فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسور بن چکی ہے اور اس کے خلاف جاری یہ کریک ڈاؤن مکمل طور پر بلا تفریق ہے، جس میں کسی کو بلاوجہ ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا۔ عوام کی جانب سے ان اقدامات کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جن فیصلوں کا عزم کیا ان پر سختی سے عملدرآمد کروایا ہے اور مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے یا ذاتی تنقید نے انہیں ایک چٹان کی طرح اور زیادہ مضبوط بنا دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










